پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست

پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ...
پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے وفد نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد سینیٹرصادق سنجرانی،سلیم مانڈوی والااورجان محمدجمالی نے جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ،اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری ،طلحہ محموداور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...