’’ایک روز اچانک میرے ابو ایک نومولود بچی کو گھر لے آئے اور۔۔۔‘‘آپ بھی جانئے کہ خواب میں پرائی بچی کو گھر میں لانے کی تعبیر کیا ہوتی ہے
لاہور(نظام الدولہ) سر ہم تین بھائی ہیں۔میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرے ابا کہیں سے ایک بچی جو ابھی پیدا ہوئی ہے اسے گھر لے آتے ہیں۔ہم تینوں بھائی بہت خوش ہوتے ہیں ،اس سے کھیلتے ہیں اور اسکو اپنی چھوٹی بہن بنا لیتے ہیں ۔پھر اچانک ابو اسے لے جاتے ہیں جس پر بذات خود میں بڑا جھگڑا کرتا ہوں کہ اس بچی کو کیوں لے گئے،اسکو واپس لیکر آئیں ۔لیکن ابا نہیں مانتے ۔میں اس بچی کو خود تلاش کرتا ہوں ،ایک دوبار اسکو دیکھتا بھی ہوں ۔میں نے خواب میں اسکا نام بھی رکھ چھوڑا تھا لیکن اب مجھے یاد نہیں۔یہ کیسا خواب ہے اور اسکی تعبیر کیا ہوگی (احمد عتیق )
آپ نے اپنے ابو بارے تو بتایا ہی نہیں وہ کیا کام کرتے ہیں۔بہرحال اس خواب کی ایک تعبیر یوں بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کے گھر اچانک خوشی آئے گی ۔کوئی کاروبار ہے تو بڑا منافع ملے گا ، لیکن اس میں لاپروائی برتی جائے گی اور جیسے مالی خوشیاں آئیں ،ان کے وایسے ہی واپس جانے کاامکان پیدا ہوگا ۔آپ اس ملنے والی خوشی سے بہت سی توقعات اور خواب باندھ لیں گے اور پھر اسکی جستجو میں لگے رہیں گے ۔آپ بذات خود اس معاملے میں شامل ہوں گے۔ (واللہ اعلم الصواب )
۔۔
(خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )