”پریشان مت ہوں، میں آ گیا ہوں اور اب۔۔۔“ کراچی کنگز کے انتہائی اہم میچوں سے پہلے ایسا غیر ملکی بلے باز دبئی پہنچ گیا جو باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب ہے، کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے آج کی بڑی خوشخبری آ گئی

”پریشان مت ہوں، میں آ گیا ہوں اور اب۔۔۔“ کراچی کنگز کے انتہائی اہم میچوں سے ...
”پریشان مت ہوں، میں آ گیا ہوں اور اب۔۔۔“ کراچی کنگز کے انتہائی اہم میچوں سے پہلے ایسا غیر ملکی بلے باز دبئی پہنچ گیا جو باؤلرز کیلئے ڈراؤنا خواب ہے، کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے آج کی بڑی خوشخبری آ گئی

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو صرف میچ ہی نہیں ہرایا بلکہ۔۔۔“ پی ایس ایل میں اب تک کی دلچسپ ترین خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا کہ کراچی والے بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”رانا جی معاف کرنا، غلطی مارے سے ہو گئی“ 

پلے آف مرحلے میں جانے کیلئے کراچی کنگز کیلئے باقی 2 میچ جیتنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا ہے لیکن کراچی والوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ان میچوں سے قبل ایک ایسے انگلش کھلاڑی نے دبئی میں سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے جو ٹی 20 کرکٹ میں باؤلرز کیلئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے دبئی میں کراچی کنگز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے اور قوی امید ہے کہ اگلے دو میچوں میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا 

مورگن نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنے کے بعد دبئی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-3  سے جیت دلائی۔  این مورگن نے 72 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل کر تقریباً 133 کے سٹرائیک ریٹ پر 9 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...