جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان کردیا

جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان کردیا
جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان کردیا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کی طرف سے رضا ربانی چیئرمین سینٹ کے امیدوار ہوئے تو جماعت اسلامی انہیں ووٹ دے گی۔لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کا نام سامنے آنے پر جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دینے کا اعلان کیاجس کے بعد جماعت اسلامی کے 2 ووٹ راجہ ظفرالحق کو پڑیں گے۔جماعت اسلامی کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے 53 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔

یاد رہے کہ اے این پی، بی این پی بھی حکمران اتحاد کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...