”میں اپنی اننگز اس کے نام کرتا ہوں جو۔۔۔“ لاہور قلندرز کے آغا سلمان نے کراچی کنگز کیخلاف شاندار اننگز ایسی شخصیت کے نام کر دی کہ پاکستانیوں کا ہنسی سے برا حال ہو گیا، ہر کوئی بے اختیار کہہ اٹھا ”بڑا تیز ہے بھائی“

”میں اپنی اننگز اس کے نام کرتا ہوں جو۔۔۔“ لاہور قلندرز کے آغا سلمان نے کراچی ...
”میں اپنی اننگز اس کے نام کرتا ہوں جو۔۔۔“ لاہور قلندرز کے آغا سلمان نے کراچی کنگز کیخلاف شاندار اننگز ایسی شخصیت کے نام کر دی کہ پاکستانیوں کا ہنسی سے برا حال ہو گیا، ہر کوئی بے اختیار کہہ اٹھا ”بڑا تیز ہے بھائی“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کو ٹورنامنٹ کا سب سے سنسنی خیز میچ قرار دیا جا رہا ہے جس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور لاہور قلندرز 3 رنز سے فاتح قرار پائی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو صرف میچ ہی نہیں ہرایا بلکہ۔۔۔“ پی ایس ایل میں اب تک کی دلچسپ ترین خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا کہ کراچی والے بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”رانا جی معاف کرنا، غلطی مارے سے ہو گئی“ 

اس میچ میں لاہور قلندرز کے آغا سلمان نے انتہائی عمدہ اور ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور انہوں نے اپنی یہ کارکردگی اہلیہ کے نام کر دی ہے اور ان سے مزید دعائیں کرتے رہنے کی ’اپیل‘ بھی کی ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سلمان نے کہا کہ میں اپنی یہ اننگز اپنی اہلیہ کے نام کرتا ہوں جو میرے لئے بہت دعائیں کرتی ہیں اور میں ان سے کہوں گا کہ میری آج کی کارکردگی آپ کیلئے ہے اور میرے لئے دعا کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا 

ان کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین آغا سلمان سے ’پیار بھرا مذاق‘ کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ آغا سلمان نے اپنی اننگز اہلیہ کے نام کر کے ایک اور عمدہ ’اننگز‘ کھیلی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update