سیاستدان سینیٹ الیکشن میں مصروف لیکن نیب نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ نوازشریف تو کیا عمران خان بھی پریشان ہوجائیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں ایک اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اورا سٹیبشلمنٹ ڈویژن کے افسران کے خلاف ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی متعلقہ اتھارٹی کے خلاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خوربرد کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں نیب میں جاری راولپنڈی/ اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قائم نجی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف متعلقہ اداروں، سی ڈی اے، آر ڈی اے اور آئی سی ٹی کی طرف سے غیر قانونی طور پر قائم نجی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی خصوصاً عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کی صورتحال اور نیب میں غیر قانونی نجی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوائٹیز کے خلاف جاری انکوائریوں اور انویسٹی گیشن پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی کہ عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی جمع پونجی کی واپسی نہ صرف یقینی بنانے میں قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ نیب میں جاری تمام انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو بروقت مکمل کرکے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹھہرے میں کھڑا کیا جائے۔
چیئرمین نیب نے سی ڈی اے، آر ڈی اے اور آئی سی ٹی کو ہدایت کی کہ وہ سادہ لوح عوام کو غیر قانونی نجی اور کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متعلق نہ نہ صرف بروقت آگاہی فراہم کریں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔ چیئرمین نیب نے سی ڈی اے، آر ڈی اے اور آئی سی ٹی کو ہدایت کی کہ راولپنڈی / اسلام آباد میں قائم نجی اور کوااپریٹر ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی تفصیلات اپ نی ویب سائٹ پر بھی لگائیں۔ چیئرمین نیب نے عوام سے بھی کہا کہ وہ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی صرف اور صرف قانون کے مطابق قائم نجی اور کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں پوری تسلی اور اطمینان کے بعدلگائیں۔