کراچی کنگز کیخلاف شاندار نصف سنچری بنانے والے آغا سلمان کون ہیں اور کیسے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہوئے؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ”قسمت جس کا ساتھ دے“

کراچی کنگز کیخلاف شاندار نصف سنچری بنانے والے آغا سلمان کون ہیں اور کیسے ...
کراچی کنگز کیخلاف شاندار نصف سنچری بنانے والے آغا سلمان کون ہیں اور کیسے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہوئے؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ”قسمت جس کا ساتھ دے“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنا لوہا منوانے والے لاہور قلندرز کے کھلاڑی آغا سلمان پاکستانیوں کی ’نظر‘ میں آ چکے ہیں اور ہر کوئی ان کی کارکردگی کی تعریف کر رہا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں اور لاہور قلندرز کی ٹیم میں کیسے شامل ہوئے؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو صرف میچ ہی نہیں ہرایا بلکہ۔۔۔“ پی ایس ایل میں اب تک کی دلچسپ ترین خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا کہ کراچی والے بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”رانا جی معاف کرنا، غلطی مارے سے ہو گئی“ 

آغا سلمان کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے اپالو کرکٹ کلب سے کھیلنا شروع کیا اور آج بھی اسی کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ وہ یو سی پی کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس عمدہ اور بہترین کاکردگی کا سہرا کلب کے کوچ ملک سرور محمود کو جاتا ہے۔

آغا سلمان ابتدائی طور پر لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن پاکستانی کھلاڑی بلاول بھٹی کے زخمی ہو جانے پر ان کا نام تجویز کیا گیا اور پھر انہیں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا جو خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئے ہیں اور اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا انتخاب غلط نہیں تھا۔

کراچی کنگز کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سپر اوور میں شکست پر بہت زیادہ مایوس تھے کیونکہ ہم وہ میچ جیت سکتے تھے لیکن آج کی فتح کے بعد تمام دکھ بھول گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا 

فخر زمان کیساتھ کھیلنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ وہ کس قدر خطرناک کھلاڑی ہے اور اس ساتھ کھیلنے کا ہمیشہ مزہ آتا ہے۔ فخر کیساتھ کھیلنا میں یہ آسانی ہوتی ہے کہ آپ کو صرف سنگل لینا ہوتی ہے اور باﺅنڈری اور رن ریٹ کو فخر نے دیکھنا ہوتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر آغا سلمان نے کہا کہ مکی آرتھر نے جس طرح حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی، میرے لئے فخر کی بات ہے اور کوشش کروں گا کہ اپنی یہ کارکردگی جاری رکھوں تاکہ جلد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر سکوں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update