چیئرمین سینٹ کا انتخاب، اگر الیکشن ٹائی ہوگیا تو پھر کیا ہوگا؟ ٹاس نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

چیئرمین سینٹ کا انتخاب، اگر الیکشن ٹائی ہوگیا تو پھر کیا ہوگا؟ ٹاس نہیں بلکہ ...
چیئرمین سینٹ کا انتخاب، اگر الیکشن ٹائی ہوگیا تو پھر کیا ہوگا؟ ٹاس نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کے چیئرمین کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن ٹائی ہونے کا کوئی امکان نہیں لیکن اگر ٹائی ہوجاتا ہے توباربار پولنگ ہوگی ، یہاں تک کہ کوئی پارٹی اکثریت حاصل کرلے۔یادرہے کہ عمومی طورپر ایسے معاملات میں ٹاس کرکے مسئلہ نمٹادیاجاتاہے ۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق تازہ ترین تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہاکہ واضح اکثریت میں ٹائی کا کوئی امکان نہیں ہوتا، انہوں نے سینیٹ کے کوئی رولزہی نہیں بنائے، ابھی ویسے ہی انتخاب ہوتا ہے جیسے وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کا ہوتا ہے ، کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے لیے 53ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے ۔

مزید : قومی