چیئرمین سینیٹ کا انتخاب،جے یوآئی ایف کے سینیٹرز نے عین وقت پر ایسا کام کردیا کہ ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے تاہم عین وقت پر جمعیت علمائے اسلام ف کے تین سینیٹرز پولنگ کے وقت ایوان سے غائب ہوگئے جس کی وجہ سے ان کا نمبرآنے پر ایوان میں بار بار نام بھی پکارا جاتارہا جس کی وجہ سے ن لیگ تذبذب کا شکار رہی اور لیگی رہنماءسینیٹرز کو ڈھونڈنے چلے گئے ۔
چیئرمین سینٹ کا انتخاب، اگر الیکشن ٹائی ہوگیا تو پھر کیا ہوگا؟ ٹاس نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔
مقامی میڈیا کے مطابق جے یوآئی ایف کے مولاناعبدالغفورحیدری ، مولاناعطاءالرحمان اور مولوی فیض ایوان سے غائب پائے گئے جس کی وجہ سے ن لیگ پریشانی کا شکار ہوگئی تاہم بعدازاں وہ ایوان میں واپس پہنچ گئے، شاید تینوں سینیٹرز نماز کی ادائیگی کیلئے گئے تھے ۔
دوسری طرف حافظ حمداللہ نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین شپ نہ ملنے پر ناراض نہیں جبکہ مولاناعبدالغفور حیدری کاکہناتھاکہ جن کےساتھ کھڑے ہیں ، ان کیساتھ ہی کھڑے ہیں، خواہش ہے کہ سینیٹ کے نئے چیئرمین سینیٹ کو مثالی ادارہ بنائیں۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی کے رہنماءرحمان ملک جب ووٹ ڈالنے آئے تو راستہ بھول گئے اور بیلٹ پیپر لے کر سینیٹ ہال سے باہر جانے لگے تاہم جلد ہی نشاندہی ہونے پر اپنی غلطی کا احساس ہو ا اور پولنگ بوتھ کی طرف چلے گئے ۔