”وہاب ریاض کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور۔۔۔“ موسم کی صورتحال بتاتے ڈینی موریسن کے پیچھے اچانک وہاب ریاض آ گئے اور پھر ایسا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ڈینی کو بچاﺅ، ڈینی کو بچاﺅ“

”وہاب ریاض کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور۔۔۔“ موسم کی صورتحال بتاتے ڈینی موریسن کے ...

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میںسنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گرما گرمی نے اسے اور بھی دلچسپ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو صرف میچ ہی نہیں ہرایا بلکہ۔۔۔“ پی ایس ایل میں اب تک کی دلچسپ ترین خبر آ گئی، ایسا کام ہو گیا کہ کراچی والے بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”رانا جی معاف کرنا، غلطی مارے سے ہو گئی“ 

اس ایڈیشن میں کھلاڑیوں نے نت نئے روپ اختیار کئے جبکہ وکٹیں اڑانے کے بعد جشن منانے کے انداز بھی متعارف کرائے مگر وہاب ریاض کی مونچھیں اور پھر وکٹ کے حصول پر جشن منانے کے انداز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہر طرف ان کی مونچھوں کا چرچا ہے۔

انہیں مونچھوں کیساتھ انہوں نے کمنٹیٹر ڈینی موریسن کیساتھ ایسی حرکت کر دی ہے کہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا ہے جبکہ کئی لوگ تو وہاب ریاض کی نیت پر ہی شک کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی کی بدتمیزی کے بعد نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ آفریدی شرمندہ ہو جائیں گے، ہر پاکستانی بے اختیار داد دینے پر مجبور ہو گیا

ہوا کچھ یوں کہ ڈینی موریسن میچ شروع ہونے سے پہلے وکٹ پر کھڑے موسم کا صورتحال بتا رہے تھے کہ اچانک وہاب ریاض نمودار ہوتے ہیں اور ان کے پیچھے کھڑے ہو کر مخصوص انداز میں مونچھوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیتے ہیں۔

اب وہاب ریاض ٹھہرے پشاور زلمی کے کھلاڑی، اوپر سے ان کا انداز، سب نے ان کی نیت پر شک کرنا شروع کر دیا کہ آج ڈینی موریسن کی خیر نہیں، وہ ان کی پٹائی ہی نہ کر دیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...