خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے والے مردوں کے لئے انتہائی حیران کن تعبیر ،انہیں ایک ایسی عورت ملتی ہے جو ۔۔۔

خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے والے مردوں کے لئے انتہائی حیران کن تعبیر ،انہیں ...
خواب میں ہرن کا بچہ دیکھنے والے مردوں کے لئے انتہائی حیران کن تعبیر ،انہیں ایک ایسی عورت ملتی ہے جو ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ )میں پاکستان سے باہر رہتا ہوں ۔خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں اور میری بیوی ایک کمرے میں بیٹھے ہیں اور ایک کالے ہرن کا بچہ ہمارے کمرے سے باہر نکل گیا ہے ،یہ کالا ہرن ہمارا پالتو لگتا ہے۔جیسے ہی وہ باہر گیا مجھے لگا کہ جیسے میری کوئی چیز چلی گئی ہے۔میں اور میری بیوی دونوں اسکی تلاش میں نکلتے ہیں۔پھر وہ کالا ہرن کا بچہ دوبارہ میرے پاس آتاہے اور مجھے بتانے کی کوشش کرتاہے لیکن میں سمجھ نہیں سکتا ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ہرن کا بچہ دوبارہ چلاجاتا ہے لیکن مجھے پھر مل جاتا ہے ۔اس بار وہ کہتا ہے کہ مجھے پتہ ہے آپ کی کیا چیز گم ہوگئی ہے۔میں دیکھتاہوں جیسے اسکے ہاتھ میں ڈالر کا نوٹ ہے۔پھر میں اور میری بیوی اسکے ساتھ چل پڑتے ہیں اور لفٹ پر بیٹھ کر نیچے جاتے ہیں تو دیکھتا ہوں لفٹ میں ایک کالا حبشی بھی کھڑاہے،اس کے بعد میں نے ہرن کا بچہ نہیں دیکھا ۔ باہر نکل کر میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنی بیوی کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ملا کر کھڑا ہوں ،اچانک میری بیوی پریشان ہوجاتی ہے اور انگلی سے اشارہ کرتی ہے کہ پیچھے دیکھو۔جونہی میں دیکھتا ہوں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
میرے بھائی آپ کا خواب کافی تفصیل طلب ہے،اسکی کیفیات دیکھ کردو طرح کی تعبیریں سامنے آتی ہیں۔پہلی بات تو یہ کہ آپ کی چھٹی حس تیز ہے۔ پہلی تعبیر کے مطابق آپ غیر ملکی عورت سے دوسری شادی کریں گے اور اس سے آپ کی اولاد ہوگی،اس سے مالی فائدہ بھی ملے گا ۔ 
دوسری تعبیر پہلی تعبیر سے مختلف ہوسکتی ہے۔آپ اپنی جنسی قوت کی کمزوری سے پریشان ہوجائیں گے اور علاج کرانے کی کوشش کریں گے۔ لیکن یہ علاج تادیرجاری نہیں رکھ سکیں گے کیونکہ اس سے صحت خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگا ۔
خواب کی تعبیر کے لئے علامتوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے ۔اس سے انسانوں کی خوابیدہ نفسیات بھی سامنے آجاتی ہے۔آپ اپنے معاملات کو بخوبی جانتے ہیں اس لئے ان تعبیرات کے مطابق خود اپنا جائزہ لیں ۔ 
۔۔
(خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -