جنوبی روانڈا،چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 16افراد جاں بحق،140زخمی 

جنوبی روانڈا،چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 16افراد جاں بحق،140زخمی 
جنوبی روانڈا،چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 16افراد جاں بحق،140زخمی 

جنوبی روانڈا (آن لائن) جنوبی روانڈا کے چرچ پر خطرناک آسمانی بجلی گر گئی،جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی روانڈا کے چرچ پر خطرناک آسمانی بجلی گر گئی،جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں سے 17کوہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 14افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روانڈا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...