آرمی چیف کی جنوبی افریقہ کے ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق:آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی جنوبی افریقہ کے ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر ...
آرمی چیف کی جنوبی افریقہ کے ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق:آئی ایس پی آر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، دونوں افواج کے سربراہان کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

جی ایچ کیو آمد پر جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل لیڈیلا یام نے یادگار شہداپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل لیڈیلا یام نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی