”ان کی تو عمر ہی کم ہے اور۔ ۔ ۔“صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہوتے ہی نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

”ان کی تو عمر ہی کم ہے اور۔ ۔ ۔“صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہوتے ہی ...
”ان کی تو عمر ہی کم ہے اور۔ ۔ ۔“صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہوتے ہی نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صادق سنجرانی سینیٹ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے قائم مقام صدربننے کیلیے صادق سنجرانی کی عمر5سال کم ہے، نوازشریف کی بطورپارٹی صدرنااہلی کیس میں بھی سپریم کورٹ واضح کرچکی اورصادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ بننے پرقائم مقام صدربننے پرسوال اٹھ سکتے ہیں۔یادرہے کہ صادق سنجرانی زرداری اور گیلانی کے دوست سمجھے جاتے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تھے ۔ 

جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ صادق سنجرانی کے کاغذات نامزدگی میںتاریخ پیدائش 14 اپریل 1978درج ہے اور آئین ک آرٹیکل 41کے تحت صدرمملکت کی کم سے کم عمر45سال ہونی چاہیے۔ صدرکیلئے آئین میں متعین عمرکی حدکااطلاق قائم مقام صدرپربھی ہوتاہے، نوازشریف کی نااہلی کے کیس میں سپریم کورٹ قراردے چکی ہے کہ نااہلی کے بعدکوئی بھی شخص پارٹی امورمتبادل عہدے سے نہیں چلاسکتا، اسی طرح چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین کوبھی اسی اہلیت کالازم قراردیاگیا۔

دوسری طرف اپوزیشن ذرائع نے کہاکہ قائم مقام صدرکاعہدہ ایکس آفیشوممبرکے طورپربنایاجاتا ہے،صدر کے عہدے پرقواعدوضوابط چیئرمین سینیٹ کے لاگونہیں ہوتے۔

مزید : قومی