پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ  منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کو ایک اور اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ  بھی ہاتھ سے نکل گئی ہے،اس پر  پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈی والا میدان مار لیاہے۔سلیم مانڈی والا نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ عثمان کاکڑ نے 44 ووٹ لیے اور اپنے مخؒالف پر 10 ووٹوں کی واضح برتری حاصل کی ۔ایم کیو ایم پاکستان نے اس پولنگ میں حصہ نہیں لیا  جس کے باعث پولنگ کے اس عمل میں کل 98ووٹ کاسٹ ہوئے۔

 اس سے قبل چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے متحدہ اپوزیشن کے صادق سنجرانی کامیاب قرار پائے گئے تھے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد