آرمی چیف قمر باجوہ کی امام کعبہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا:آئی ایس پی آر 

آرمی چیف قمر باجوہ کی امام کعبہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی سمیت کئی امور پر ...
آرمی چیف قمر باجوہ کی امام کعبہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا:آئی ایس پی آر 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امام کعبہ ڈاکٹر صالح سے ملاقات کی اور اس دورا ن باہمی دلچسپی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب سے ملاقات کے دورا ن گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد میں بندھے ہیں۔دوسری جانب امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، دونوں اقوام امن واستحکام اور امہ کی بہتری کیلئے کردار جاری رکھیں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...