”آج کے بعد وفاق ۔۔۔“ صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوتے ہی عمران خان میدان میں آ گئے ،دبنگ پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی کو پاکستان تحریک انصاف کے 12 سینیٹرز کی بھی حمایت حاصل تھی اور عمران خان اس سے قبل بھی اس خواہش کا اظہار کر چکے تھے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں لایا جائے تاہم اب ان کی خواہش بھی پوری ہو گئی ہے ۔
اس موقع پر عمران خان نے فوری پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارک باد پیش کرتاہوں ،اس کے ذریعے وفاق مضبوط ہو گا، ہم بلوچستان کے عوام اور وفاق کیلئے خوش ہیں ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے پہلے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقا ت کر کے اپنی تمام سیٹیں ان کے حوالے کر دی تھیں ۔