ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی اہم سیاسی جماعت نے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی اہم سیاسی جماعت نے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا ...
 ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی اہم سیاسی جماعت نے پولنگ کا بائیکاٹ کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا نتیجہ آ گیاہے اور اپوزیشن اتحاد کے صاد ق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھایا اور سیٹ سنبھالتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار وضع کیا جس کے بعد پولنگ کا عمل شروع ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے نعرے لگا ئے گئے تاہم جیسے ہی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کاعمل شروع کیا گیا تو ایم کیوایم نے ایوان سے واک آوٹ کر دیا تاہم ابھی تک اس کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول نے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے سلیم مانڈوی والا کی حمایت نہیں کریں گے۔

مزید : قومی