آصف زرداری نے اچھی چال کھیلی،ن لیگ کے مستقبل کے ایجنڈے کو جھٹکا لگا ہے: شیخ رشید

آصف زرداری نے اچھی چال کھیلی،ن لیگ کے مستقبل کے ایجنڈے کو جھٹکا لگا ہے: شیخ ...
آصف زرداری نے اچھی چال کھیلی،ن لیگ کے مستقبل کے ایجنڈے کو جھٹکا لگا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک اچھی چال چلی ہے جبکہ ن لیگ کے مستقبل کے ایجنڈے کو جھٹکا لگا ہے۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران شیخ رشید کا صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ چھوٹے صوبے کو آج موقع ملا ہے ، عمران خان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئے جبکہ آصف زرداری نے اچھی چال چلی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاتھاسینیٹ کاانتخاب جیتنابہت ضروری ہے اور اب نوازشریف کی سیاست کے خاتمے کی شروعات ہوگئی ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...