’خواتین کو انٹرنیٹ پر وہ مرد پسند آتے ہیں جو۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر خواتین کو سب سے زیادہ پسند آنے والے نوجوان نے مردوں کو بڑا راز بتادیا

’خواتین کو انٹرنیٹ پر وہ مرد پسند آتے ہیں جو۔۔۔‘ انٹرنیٹ پر خواتین کو سب سے ...

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی نوجوان سٹیفن پیرے تالمن کی وجہ شہرت یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا ایپ ’ٹنڈر‘ پر خواتین میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والے مرد ہیں۔ اس ایپ کو جوائن کرتے ہی بے پناہ خواتین نے ان کے پروفائل کے لئے پسندیدگی کا اظہار کیا لیکن انہوں نے صرف ایک خوبرو اور گلیمرس لڑکی کو پسند کیااور پھر اپنا ٹنڈر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

لندن سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سٹیفن نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ گیما پولر کے ساتھ دوستی کا ایک سال مکمل ہونے کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر وہ گُر بھی بتائے جو انٹرنیٹ پر کسی بھی نوجوان کو خواتین کی نظر میں بے حد مقبول بناسکتے ہیں۔ سٹیفن کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنے پروفائل پر اپنا تعارف مختصر اور بہت دلچسپ رکھیں، اور اس میں کوئی ایسی بات ضرور ہونی چاہیے جس سے ثابت ہو کہ آپ صاف گو اور قابل بھروسہ ہیں۔ سٹیفن کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ تفصیلی باتوں پر نظر ڈال سکیں اور خصوصاً خواتین اس حوالے سے بہت متفکر ہوتی ہیں کہ وہ کسی دھوکے کا شکار نا ہو جائیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں جو پروفائل قابل بھروسہ نظر آتا ہے وہ اسے فوری توجہ دیتی ہیں۔ سٹیفن نے اپنے ٹنڈر پروفائل کو شفاف اور قابل بھروسہ بنانے کے لئے اسے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے لنک کیا اور ان کا کہنا ہے کہ اس کا بہت اچھا اثر پڑا۔ جب کوئی آپ کے پروفائل پر ایسی معلومات دیکھتا ہے جن سے آپ کی شناخت کی تصدیق میں مدد ملے تو اس کا آپ پر اعتماد بڑھ جاتا ہے۔

سٹیفن کا مزید کہنا تھا کہ ”حقیقی دنیا میں شریک سفر ڈھونڈنے کی بجائے اگر آپ کسی ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے اپنے آئیڈیل کی تلاش کرتے ہیں تو کامیابی کا زیادہ امکان ہوتا ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر آپ اپنے ہم خیال لوگوں سے بات چیت کر کے ان کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ آپ کے پروفائل پر آپ کا تعارف مختصر اور دلکش ہونا چاہیے نہ کہ آپ پورا مضمون لکھ ڈالیں۔ جب کسی سے آپ کی بات چیت شروع ہو تو اچھے انداز میں ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں۔ اگر کسی سے بات چیت ہو تو گفتگو کو بے جا طول دینے کی بجائے باہمی دلچسپی کی بات کرنی چاہیے۔ یہ سب باتیں ایک مخلص دوست کی تلاش میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...