’مجھے آج اکیلا چھوڑ دیں اور ۔ ۔ ۔‘‘ چیئرمین سینیٹ کی نشست کھونے کے بعد لیگی رہنما ڈاکٹرآصف کرمانی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی چیئرمین سینٹ میں اپ سیٹ شکست برداشت نہیں کر پائے ہیں اور انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ مجھے آج اکیلا چھوڑ دیں ۔
تفصیلات کے مطابق صاد ق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے اعلان کے بعد آصف کرمانی اٹھ کر ایوان سے باہر کوریڈور میں آ گئے جہاں نجی ٹی وی سماءنیوز کے صحافی نے آصف کرمانی سے گفتگو کرنے کی کوشش کی اور سوال کیا کہ ’آج بڑا پ سیٹ ہو گیا ہے اور اس پر آپ کیا موقف دینا چاہیں گے ‘۔صحافی کے سوال پر آصف کرمانی کافی دلبرداشتہ نظر آئے اور انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ”مجھے اکیلا چھوڑ دیں ، پرائیویسی چاہیے آپ سے بعد میں بات کروں گا ،مجھے سیگریٹ پینے دیں “
۔