’اس طرح صرف سعودی عرب میں گاڑی چلائی جاسکتی ہے‘ سعودی نوجوانوں کی گاڑی چلاتے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

’اس طرح صرف سعودی عرب میں گاڑی چلائی جاسکتی ہے‘ سعودی نوجوانوں کی گاڑی ...
’اس طرح صرف سعودی عرب میں گاڑی چلائی جاسکتی ہے‘ سعودی نوجوانوں کی گاڑی چلاتے ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے ہمارے ہاں سڑکوں پر کچھ بگڑے ہوئے نوجوانوں کو خطرناک انداز میں موٹر سائیکل دوڑاتے دیکھا ہو گا اور ضرور سوچا ہو گا کہ انہیں اپنی اور دوسروں کی زندگی کی کوئی فکر نہیں۔ تو ان سعودی نوجوانوں کے متعلق آپ کیا کہیں گے جو موٹر سائیکل نہیں بلکہ گاڑی دو پہیوں پر دوڑاتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ دو پہیوں پر گاڑی دوڑاتے ہوئے خوفناک کرتب بھی دکھاتے ہیں۔


میل آن لائن کے مطابق سعودی عرب میں موت کے اس کھیل کو ’سائیڈوال سکینگ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور نوجوان بڑی بڑی شاہراہوں پر اس خوفناک کرتب کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صرف ایک سائیڈ والے دو پہیوں پر گاڑیاں دوڑ رہی ہیں جبکہ دوسری سائیڈ کے دروازوں سے نوجوان باہر لٹکتے نظر آتے ہیں۔


اس خطرناک کھیل کیلئے 4x4 گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں جنہیںتیز رفتار سے دوڑا کر کسی ریمپ سے یا پھر انتہائی تیز رفتاری سے موڑ کاٹ کر دو پہیوں پر کیا جاتاہے اور پھر اسی حالت میں انہیں دوڑایا جاتا ہے ۔ ڈرائیور گاڑی کو دو پہیوں پر بیلنس کرتاہے جبکہ اس کے ساتھی دوسری سائیڈ کے دروازوں سے باہر لٹک کر کرتب دکھاتے ہیں۔


حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ تصاویر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ تبوک شہر کی ایک بڑی شاہراہ پر بنائی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی دو پہیوں پر دوڑ رہی ہے، اس کے ایک دروازے سے ایک نوجوان باہر لٹکا ہوا ہے، جبکہ ایک اور نوجوان سڑک کے درمیان اپنی جانب بڑھتی گاڑی کے سامنے لیٹ کر اس کی تصویر بنا رہا ہے۔