نواز شریف اصولوں پر کھڑے رہے،ایک دوسرے کو چور کہنے والے گلے مل رہے تھے:مریم اورنگزیب

نواز شریف اصولوں پر کھڑے رہے،ایک دوسرے کو چور کہنے والے گلے مل رہے تھے:مریم ...
نواز شریف اصولوں پر کھڑے رہے،ایک دوسرے کو چور کہنے والے گلے مل رہے تھے:مریم اورنگزیب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کچھ لوگوں کابھیانک چہرہ کھل کرسامنے ا ٓیا ہے ، نوازشریف اصولوں پرکھڑے ہیں جبکہ ایک دوسرے کو چورکہنے والے گلے مل رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف اصولوں پرکھڑے ہیں اور اصولوں پرکھڑ ے ر ہنے والے شخص کی جیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ مرحلہ آناہے جس میں عوام نے و وٹ دیناہے2018 کے ا لیکشن میں اصولوں پرکھڑے شخص کوووٹ ملے گا۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے پیپلزپارٹی کیساتھ مل گئے۔انہوں نے کہا کہ پیچھے سے وارکرنےوالے بھی بے نقاب ہوچکے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد