شادی سے پہلے جہاز میں بیٹھی یہ نوجوان دلہن لیکن اس تصویر کے چند گھنٹے بعد ہی کیا ہوا؟ جان کر ہر شخص کی آنکھیں نم ہوجائیں، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

شادی سے پہلے جہاز میں بیٹھی یہ نوجوان دلہن لیکن اس تصویر کے چند گھنٹے بعد ہی ...
شادی سے پہلے جہاز میں بیٹھی یہ نوجوان دلہن لیکن اس تصویر کے چند گھنٹے بعد ہی کیا ہوا؟ جان کر ہر شخص کی آنکھیں نم ہوجائیں، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(نیوز ڈیسک) ترکی کے ایک ممتاز بزنس مین کی نوجوان بیٹی اپنی شادی سے محض چند دن پہلے انتہائی المناک حادثے کی شکار ہو کر اپنی سات قریبی ترین سہیلیوں سمیت دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں، جس پر ترکی میں ہر آنکھ اشکبار ہے۔ افسوسناک حادثے سے محض ایک دن قبل ہی اس بدقسمت لڑکی نے اپنی سہیلیوں کے ساتھ انتہائی دلکش اور خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں جن میں وہ سب بے حد مسرور نظر آتی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آتی ہیں جبکہ ان کی سہیلیاں سفید رنگ کے لباس میں ان کے اردگرد موجود ہیں اور سب نے خوش رنگ پھول اُٹھارکھے ہیں۔


میل آن لائن کے مطابق 28 سالہ مینا بسران کی شادی ایک ماہ بعد ہونے والی تھی۔ وہ شادی سے قبل اپنی قریبی سہیلیوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے دبئی گئی تھیں لیکن جب واپسی پر ان کا پرائیویٹ طیارہ شارجہ سے استنبول کی جانب بڑھ رہا تھا تو اسے حادثہ پیش آگیا اور اس میں سوار تمام 11 افراد جل کر راکھ ہو گئے۔ بدقسمت طیارہ ایران کے پہاڑی علاقے زاغروس میں گر کر تباہ ہوا۔


ایرانی ایمرجنسی مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کا کہنا تھا کہ طیارے کے ملبے کو سب سے پہلے قریبی دیہات کے لوگوں نے دیکھا ، جن کا کہنا تھا کہ جائے حادثے پر صرف جلی ہوئی لاشیں تھیں اور کسی کے زندہ ہونے کا بالکل کوئی امکان نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشیں اس قدر جل چکی ہیں کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر ان کی شناخت ممکن نہیں۔


ترک میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا پرائیویٹ طیارہ مینا کے والد حسین بسران کی ملکیت تھا۔ مینا کی شادی 14 اپریل کو ہونی تھی او را س سے قبل وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ پارٹی منانے کیلئے دبئی گئی تھی۔ انہوں نے گزشتہ چند دن سیر و تفریح میں گزارے تھے اور اب شادی کی تیاریوں کے لئے اپنے وطن واپس لوٹ رہی تھیں کہ یہ المناک حادثہ پیش آگیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ طیارے کی دونوں پائلٹ بھی خواتین تھیں جبکہ عملے کی تیسری رکن بھی خاتون تھیں، یعنی طیارے کا عملہ اور مسافر سب خواتین تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -