اپنا چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے میں ناکامی کے بعد ن لیگ کے رہنما نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ سن کر تحریک انصاف کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اپنا چیئرمین سینیٹ منتخب کروانے میں ناکامی کے بعد ن لیگ کے رہنما نے ایسا بیان ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ن لیگ کامیاب ہوئی ہے کیونکہ اس سینیٹ الیکشن جسے روکنے کیلئے کوششیں کی گئیں لیکن ن لیگ کی کامیاب ہوئی اور آج سینیٹ کا انتخاب ہوا ۔

میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ آج اس الیکشن ایک فائدہ یہ بھی ہواہے کہ چہروں سے نقاب ہٹ گئے ہیں ، اصول پرستی ،تبدیلی اور انقلاب لانے کی باتیں آج عمران خان کی جانب سے سنجرانی کوووٹ دینے کے بعد وضع ہو گئی ہے ، زرداری جو بیماری تھا آج وہ بنی گالہ کے گھر میں پہنچ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ فائدہ ہواہے کہ لوگوں کو ان کے اصل چہرے نظر آئیں گے ، یہ سیاسی بہروپیے جو کہ خود اسمبلی میں آتے نہیں اور اسی اسمبلی کے ووٹ سے وزیراعظم اور صدر منتخب ہونے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ وہ سیاسی بہروپیے جو کہتے ہیں کہ تبدیلی لے کر آئیں گے ، آج اصول اور تبدیلی کی سیاست سینیٹ کے الیکشن میں صاف ہو کر سب کے سامنے آ گئی ہے ، میرا خیا ل ہے کہ پیپلز پارٹی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی یہ بھٹو کی قبر پر کس منہ سے جائیں گے اور آصف زرداری جلد یہ اعلان بھی کریں گے کہ ان کا بھٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...