ڈپٹی چیرمین سینیٹ کا انتخاب سلیم مانڈی والا جیتیں گے : فیصل واڈا کا دعویٰ 

ڈپٹی چیرمین سینیٹ کا انتخاب سلیم مانڈی والا جیتیں گے : فیصل واڈا کا دعویٰ 
ڈپٹی چیرمین سینیٹ کا انتخاب سلیم مانڈی والا جیتیں گے : فیصل واڈا کا دعویٰ 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ کا انتخاب سلیم مانڈی والا جیتیں گے۔

نجی ٹی وی ’’ اے آر وائے ‘ ‘ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 8سے 10ووٹوں کی برتری ہوگی اور وہی اس مقابلے میں کامیاب ہوں گے ۔ واضح رہے کہ صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والااور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کے درمیا ن مقابلہ جاری ہے جبکہ ایم کیو ایم کے ارکان نے کسی بھی امیدوار کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واک آؤ ٹ  کردیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...