”آج زرداری نے عمران خان کو خرید لیا اور بتا دیا کہ تم بکتے ہو اور مجھے ۔۔۔“ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ناکامی کے بعد ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے ایسی سنگین بات کہہ دی کہ سن کر پوری پی ٹی آئی غصے سے آ گ بگولہ ہو جائے گی

”آج زرداری نے عمران خان کو خرید لیا اور بتا دیا کہ تم بکتے ہو اور مجھے ۔۔۔“ ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ایک کام زرداری نے خوب کیا ہے انہوں نے خان صاحب سے کہا کہ تم بکتے ہو اور مجھے خریدنا بھی آتاہے ‘۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری کا کہناتھا کہ زرداری نے عمران خان کی جعلی تبدیلی اور اصول پسندی چیئرمین سینیٹ بنا کر دکھا دی ہے ، سنجرانی کا انتخاب نہیں لگتا بلکہ ایسا محسوس ہوتاہے کہ انہیں بھرتی کیا گیاہے ۔ انہو ںنے کہا کہ نوازشریف کی کامیابی روکی نہیں جاسکتی ہے 2018 کا الیکشن ڈرائنگ روم میں نہیں ہونا ہو گا بلکہ اس کا فیصلہ عوام کریں گے ۔نوازشریف نکل کر جس جگہ کھڑا ہو جاتاہے وہاں جلسہ ہوتاہے اور جس کا ہاتھ تھام لے وہ کامیاب ہو جاتاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم نے کسی کو نہیں خریدا اور کامیابی کیلئے چار چھ سینٹرز ے رابطہ نہیں کیا اور ان سے ووٹ کی بھیک نہیں مانگی کیونکہ ہمیں صرف جیت نہیں بلکہ اصولی جیت چاہیے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...