چیئرمین سینیٹ کی نشست ہارنے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، کھلا چیلنج دیدیا

چیئرمین سینیٹ کی نشست ہارنے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، کھلا چیلنج ...
چیئرمین سینیٹ کی نشست ہارنے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، کھلا چیلنج دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد میدان میں آ گئیں ہیں اور بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”تم جیتے نہیں ، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے ،ذراعوام کے سامنے تو آو “۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اپوزیشن اتحاد کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی نے جیت لیاہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے تاہم ایسی صورتحال میں ن لیگ کو بڑی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری ،تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے “۔


دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ نواز شریف نے خرید و فروخت کی اور نہ ہونے دی، آج ان لوگوں کا بھیانک چہرہ سامنے آیا جو تبدیلی، انقلاب کے نعرے لگاتے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”آج بھی اس کی جیت ہوئی ہے جو اصولوں پر کھڑا ہے اور آج بھی جو اصولوں پر کھڑا ہے اس کا نام محمد نوازشریف ہے“۔

مزید :

قومی -