سینیٹ کی گیلری میں ہاتھا پائی ،میرا گلہ دبانے کی کوشش کی گئی ،حامد الحق خلیل کا الزام

سینیٹ کی گیلری میں ہاتھا پائی ،میرا گلہ دبانے کی کوشش کی گئی ،حامد الحق خلیل ...
سینیٹ کی گیلری میں ہاتھا پائی ،میرا گلہ دبانے کی کوشش کی گئی ،حامد الحق خلیل کا الزام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے الزام لگایا ہے کہ سینیٹ کی گیلری میں بیٹھے ایک شخص نے میرے گلہ دبانے کی کوشش کی جسے میں جانتا نہیں ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق خلیل کا کہنا ہے کہ ہال میں نواز شریف کے حق میں نعرے لگ رہے تھے تو میں نے بھی عمران خان کے حق میں بھی نعرہ لگایا جس کے بعدپاس بیٹھے ایک شخص نے مجھ سے ہاتھا پائی کی اور میرا گلہ دبانے کی کوشش کی۔بعد ازاں ن لیگی ایم این اے جعفر اقبال نے بیچ میں آکر مجھے ایوان سے باہر لا ئے اور  خورشید شاہ کے چیمبر  میں لے  آئے۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے مطابق جھگڑاکرنے والے شخص وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ہے جس کانام عبداللہ عباسی ہے جسے پروٹوکول کے حصارمیں باہر لے جایا گیا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد