افغان صوبے ننگرہار میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 6 شدت پسند ہلاک
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند کالعدم تنظیم داعش کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
نجی چینل ”جیونیوز “کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں پاک افغان سرحد کے قریب نازیان کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کالعدم داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔جس میں کالعدم داعش کے 6 جنگجو مارے گئے جن میں داعش کمانڈر داود محسود کا بیٹا بھی شامل ہیں۔