”پارلیمنٹ کے باہر لیگی کارکنان نے شیریں مزاری اور اسد عمر کی گاڑی کو روک لیا اور پھر ایسانعرہ لگا دیا کہ۔۔۔“ کیا نعرہ لگایا؟ جان کر عمران خان کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”پارلیمنٹ کے باہر لیگی کارکنان نے شیریں مزاری اور اسد عمر کی گاڑی کو روک لیا ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صادق سنجرانی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنا ن آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس کی زد میں تحریک انصاف کی شیریں مزاری اور اسد عمر بھی آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری اور اسد عمر اپنی اپنی گاڑیوں پر سینیٹ الیکشن کے بعد واپسی کیلئے نکلے تو ان کی گاڑیوں کو لیگی کارکنان نے گھیر کر روک لیا اور نعرے بازی شروع کر دی ، اس موقع پر لیگی کارکنان کی جانب سے نعرہ لگایا گیا کہ ’زرداری نیازی بھائی بھائی ‘۔ لیگی کارکنان نے یہ نیا نعرہ سینیٹ انتخابات کے بعد متعارف کروایاہے ۔ن لیگی کارکنان نے گاڑیوں کو روک رکھا تھا کہ فوری پولیس میدان میں آئی اور شدید کوشش کے بعد انہیں راستہ کلیئر کروا کر دیا اور وہ روانہ ہو گئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...