عمران خان اورآصف زرداری جمہوریت کوعدم استحکام سے د وچارکرنے کے مجرم ہیں:سعدرفیق

عمران خان اورآصف زرداری جمہوریت کوعدم استحکام سے د وچارکرنے کے مجرم ...
عمران خان اورآصف زرداری جمہوریت کوعدم استحکام سے د وچارکرنے کے مجرم ہیں:سعدرفیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کاکہنا ہے کہ آصف زرداری اورعمران خان نے جمہوریت کی پشت میں چھراگھونپا یہ دونوں جمہوریت کوعدم استحکام سے د وچارکرنے کے مجرم ہیں۔

سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں آج جمہوریت ہارگئی،پتلی تماشاجیت گیا،عمران خان اورآصف زرداری جمہوریت کوعدم استحکام سے د وچارکرنے کے مجرم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جمہوری قوتیں یکجانہ ہوئیں تورہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی،آصف زرداری اورعمران خان نے جمہوریت کی پشت میں چھراگھونپا۔سعد رفیق کہتے ہیں کہ اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششو ں سے ملک ٹوٹا جس سے کوئی کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور