پاکستان کا بنگلہ دیش میں طیارے حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پاکستان کا بنگلہ دیش میں طیارے حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
پاکستان کا بنگلہ دیش میں طیارے حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے بنگلہ دیش میں طیارے حادثے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

اپنے پیغام میں دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افسوسناک حادثے پر غم زدہ ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے طیارے حادثے میں جاں بحق افرادکے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس حادثے میں زخمی افرادکی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے نیپال کے کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 50 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

نیپالی حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر ائیرپورٹ کے قریب واقع فٹ بال گراونڈ سے ٹکرا گیا اوراس میں آگ لگ گئی۔ طیاروں کی آمدورفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق دو ٹربو انجن والا طیارہ 17 برس پرانا تھا۔

یو۔ایس بنگلہ ائیرلائن کے اس بد قسمت طیارے نے ڈھاکہ سے کھٹمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد