ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ باہمی ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی، مسلم امہ کے اتحاد کے لیے یہ تعلق انتہائی اہم ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کہتے ہیں ہم کسی کو بھی ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹدیز میں ایران پاکستان تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن آ ف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ایران تعلقات میں کشیدگی رہی ہے لیکن ہم نے ہمیشہ مضبوطی کے لیے کوششیں کیں۔ ہمارے تعلقات کی مضبوطی چاہنے والوں کی تعداد ان سے زیادہ ہے جو لوگ تعلقات میں کشیدگی چاہتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاک ایران باہمی تعلقات، مثالی اور گہرے ہیں۔ ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری کے شعبے میں حائل رکاوٹوں کے جلد دور ہونے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں برادر ممالک کبھی ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ہم کسی کو بھی ایرانی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ اس خطے میں داعش کی موجودگی ہم سب کے لیے خطرہ ہے۔ خطے میں امن کے قیام کے لیے مسم امہ کا اتحاد بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ پاکستانی قیادت کے علاوہ پاک ایران بزنس فورم سے خطاب اورتاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔