مصر میں خاتون نے تیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے دیا

مصر میں خاتون نے تیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے دیا
مصر میں خاتون نے تیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے دیا

قاہرہ (این این آئی) مصر میں ایک خاتون نے تیراکی کے دوران سمندر میں بچے کو جنم دے کر حیران کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق سمندر میں تیراکی کے دوران بچے کو جنم دینے کا واقعہ مصرمیں پیش آیا مگرخاتون کا تعلق روس سے بتایا جاتا ہے۔ جنوبی جزیرہ نما سیناء گورنری میں بحر الاحمرکے ساحل کے قریب تیراکی کے دوران پیدا ہونے والا بچہ صحت مند ہے اور اس کی ماں بھی خیریت سے ہیں۔ سمندر میں بچے کی پیدائش میں خاتون کو اس کے ایک ڈاکٹر معاونت فراہم کی۔پانی میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد اور حیرت انگیز تجربہ تھا، جیسے ہی وہ تیراکی کے لیے سمندر میں اتری تو اسے بچے کی تکلیف شروع ہوگئی تھی مگر اس نے باہر نکلنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس نے پانی کے اندر ہی اپنے طبی معاون کی مدد حاصل کی۔ خاتون نے مزید کہا کہ جب وہ تیراکی کے لباس میں بچے کو جنم دینے کے بعد پانی سے باہر آئی تو اس کے معاون نے نومولود کو پانی سے باہر نکالا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...