اس برس رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی، سائنسدانوں نے تاریخ بتا دی

اس برس رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی، سائنسدانوں نے تاریخ بتا ...
اس برس رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی، سائنسدانوں نے تاریخ بتا دی

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے فلکیات و خلائی سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز 17 مئی سے متوقع ہے جبکہ امارات میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے سے شروع ہو کر تقریباً 15 گھنٹے تک ہو گا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ سنٹر فار آسٹرانومی اینڈ سپیس سائنسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ابراہیم الجروان کا کہنا تھا ” نیا چاند منگل 13 مئی کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بجکر 48منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب سے دو منٹ پہلے غائب ہوجائے گا۔ غروب آفتاب سے کچھ وقت پہلے تک اس چاند کی مدت ایک گھنٹہ 16 منٹ رہے گی اور 16 مئی سے پہلے اس چاند کو غروب آفتاب کے بعد دیکھنا ممکن نہیں ہو گا۔ چونکہ 16 مئی کو اسے غروب آفتاب کے بعد دیکھا جاسکے گا لہٰذا سائنسی حساب سے جمعرات 17 مئی رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔“ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امارات میں رمضان المبارک کے آغاز میں روزے کا دورانیہ 13.25 گھنٹے ہوگا جو کہ ماہ مقدس کے آخر میں 15 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق عید الفطر جمعہ 15جون کو متوقع ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا