ہزاروں بھارتی شہری سڑکوں پر آگئے، 180 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرکے ممبئی پہنچ گئے کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ پوری مودی سرکار ہل کر رہ گئی

ہزاروں بھارتی شہری سڑکوں پر آگئے، 180 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرکے ممبئی پہنچ ...
ہزاروں بھارتی شہری سڑکوں پر آگئے، 180 کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرکے ممبئی پہنچ گئے کیونکہ۔۔۔ وجہ ایسی کہ پوری مودی سرکار ہل کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے طول و عرض سے چلنے والے 40 ہزار سے زائد کسان ممبئی شہر پہنچ گئے اور شہر کی سڑکوں پر ڈیرے ڈالا دئیے۔ آل انڈیا کسان سبھا سے تعلق رکھنے والے ان کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں فصل کی اچھی قیمت دے او ران کے تمام قرضے معاف کرے۔ اپنے احتجاج میں اگلے قدم کے طور پر یہ ہزاروں کسان ممبئی اسمبلی کا گھیراﺅ کریں گے۔


سرخ ٹوپیاں پہنے اور سرخ جھنڈے اٹھائے ہوئے یہ کسان ناشک سے ممبئی تک کا 180کلومیٹر کا فیصلہ پیدل طے کرکے آئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان بھوکے مررہے ہیں لیکن حکومت ان کی کو ئی مدد نہیں کررہی۔ سینکڑوں کلومیٹر پیدل چلنے کی وجہ سے ان کسانوں کے پیروں سے خون رس رہا ہے لیکن ان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔


احتجاج کے دوران فضا سے بنائی گئی تصاویر کے مناظر حیران کن ہیں۔ سرخ جھنڈے اٹھائے ہزاروں کسانوں کے مارچ کے باعث ممبئی کی شاہراہیں خون کی ندیوں جیسی نظر آرہی ہیں۔احتجاجی کسانوں کی حالت زار نے بھارتی سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا کردیا ہے۔ ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں اور ان کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔