مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس کل ہوگا جس میں پارٹی کے مستقل صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلا س کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں پارٹی کے نئے مستقل صدرکاانتخاب ہوگا۔اس اجلاس میںنوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز،پارٹی رہنمااورکارکن شرکت کریں گے جبکہ اس میں شہبازشریف ممکنہ طورپر(ن)لیگ کے نئے صدرمنتخب ہوں گے۔
خیال رہے یہ اجلاس 6مارچ کو شیڈول تھا لیکن وزیر اعلی پنجاب کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسے ایک ہفتہ لیٹ کردیا گیاتھا۔