جرمنی میں ایک اورمسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگادی گئی

جرمنی میں ایک اورمسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگادی گئی
جرمنی میں ایک اورمسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگادی گئی

  

برلن(این این آئی)جرمن دارالحکومت برلن کی ایک مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ برلن کے رائنکن ڈورف علاقے میں واقع اس مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ پولیس نے یہ نہیں بتا یا کہ مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکنے والوں کا تعلق کس گروپ سے ہے؟۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش گیر مادہ پھینکنے کے اس واقعے میں3s کم عمر لڑکے ملوث ہو سکتے ،تاہم اس مناسبت سے تحقیقی عمل شروع ہے لیکن اندازوں کے مطابق اس حملے کے پس پردہ سیاسی محرکات ہو سکتے ہیں۔ متاثرہ مسجد ترک حکومت کی ایک مذہبی تنظیم دیتیپ کے زیر انتظام ہے۔

مزید : بین الاقوامی