سعودیہ میں ڈرائیور کے ہاتھوں معذور لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش

سعودیہ میں ڈرائیور کے ہاتھوں معذور لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش
سعودیہ میں ڈرائیور کے ہاتھوں معذور لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش

  

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک کارڈرائیور کی جانب سے معذور لڑکی کو جنسی طورپر ہراساں کیے جانے کے واقعے نے سخت غم وغصے کی لہر دوڑا دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف موثر قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بچی کو ہراساں کرنے کا مرتکب ملزم ایک نجی ٹیکسی سروس کا ملازم ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر اس واقعے کی خبر منظرعام پرآنے کے بعدعوامی حلقوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عرب دنیا