”اس آدمی کی شناخت کون نہیں جانتا جس نے سینیٹ الیکشن میں ۔۔۔“ صحافی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان اور آصف زرداری دونوں شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ سلیم مانڈی والا نے ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ حاصل کر لی ہے تاہم چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر پاکستان تحر یک انصاف نے بھی صاد ق سنجرانی کو ووٹ دیا اور واضح اکثریت سے ان کو کامیابی ملی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کئی مرتبہ یہ اعلان کرتے آ ئے ہیں کہ وہ آصف زرداری کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے تاہم مختلف حلقوں میں صاد ق سنجرانی کو ایک طرح سے پیپلز پارٹی کا ہی امیدوار قرار دیا جارہاہے ۔اسی صورتحال پر سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کون نہیں جانتا اس ماہر کی شناخت جس نے عمران ، زرداری چوہدری برادران ،خا لد، قدوس، کو ایک لڑی میں پرو دیا ،اس کار کردگی پر میڈل تو بنتا ہے اگر اس پر فار منس کو آپ الیکشن 2018 میں بھی دوہرائیں۔
کون نہیں جانتا اس ماہر کی شناخت جس نے عمران زرداری چوہدری برادران، ،خا لد، قدوس، کو ایک لڑی میں پرو دیا اس کار کردگی پر میڈل تو بنتا ہے اگر اس پر فار منس کو اپ الیکشن 2018 میں بھی دوہرائیں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 12, 2018
کامران خان کی جانب سے یہ پیغام سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایک بحث سی چھڑ گئی ہے ،ایک صارف کا کہناتھا کہ” پس یہ ثابت ہوا نوازشریف ہی پاکستان میں واحد لیڈر ہے جو اسٹیبلیشمنٹ کیخلاف چلنے کی جرات رکھتا ہے باقی سب انگلی والے ہیں“۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ ”وہ تو تمھارے سامنے ہے۔ یہ تو تم لوگ ہو جو کھل کے نام بھی نہیں لے سکتے!!!“