لبنانی شہری کے 40سال سے صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہنے کا انکشاف

لبنانی شہری کے 40سال سے صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہنے کا انکشاف
لبنانی شہری کے 40سال سے صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہنے کا انکشاف

  

رام اللہ(این این آئی)لبنانی شہری کے 40سال سے صیہونی زندانوں میں پابند سلاسل رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق40 سال قبل فلسطینی نژاد مزاحمتی کارہ دلال المغربی نے مقبوضہ فلسطین میں ایک فدائی حملے میں متعدد غاصب صہیونیوں کو جہنم واصل کیا اوریہ واقعہ سنہ 1978ء کوپیش آیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کارروائی میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک لبنانی نوجوان یحییٰ اسکاف کو حراست میں لیا مگر آج تک صہیونی ریاست یہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے کہ ’’اسکاف‘‘ اس کی جیلوں میں قید ہے۔فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ’کلب برائے اسیران‘ کے مطابق یہ بات 100 فیصد یقینی ہے کہ یحییٰ اسکاف کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا مگر اس کے باجود صہیونی فوج یہ تسلیم نہیں کرتی کہ اسکاف اسرائیلی جیلوں میں قید ہے۔

مزید : بین الاقوامی