ہمارے ساتھ اپنوں نے گڑبڑکی ،سمجھ نہیں آرہا ہمارے 11ووٹ کہاں گئے:سردار یعقوب ناصر

ہمارے ساتھ اپنوں نے گڑبڑکی ،سمجھ نہیں آرہا ہمارے 11ووٹ کہاں گئے:سردار یعقوب ...
ہمارے ساتھ اپنوں نے گڑبڑکی ،سمجھ نہیں آرہا ہمارے 11ووٹ کہاں گئے:سردار یعقوب ناصر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر سردار یعقوب ناصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ اپنوں نے گڑ بڑ کی سمجھ نہیں آرہا ہمارے گیارہ ووٹ کہاں گئے۔

سینیٹ میں چیرمین و ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار یعقوب ناصر کا کہنا تھا کہ پولنگ میں ایک ،دو ووٹ آگے پیچھے ہوجائیں تو وہ سمجھ میں آتا ہے لیکن اگر آپ کے گیار ہ ووٹ ہی نکل جائیں تو ان حالات میں کیا کہا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی پر شک نہیں کیا جاسکتا یہ تو کوئی نہیں جانتا کہ کس نے کسے ووٹ دیا ہے تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ ہمارے اپنے ہی لوگوں نے کو ئی گڑ بڑ کی ہے۔

واضح رہے ایوان بالا میں چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب میں ن لیگ کو بالترتیب11اور 10ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد