ساﺅتھ افریقہ نے حساب برابر کردیا،دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست

ساﺅتھ افریقہ نے حساب برابر کردیا،دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو6وکٹوں سے ...
ساﺅتھ افریقہ نے حساب برابر کردیا،دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ ایلزبتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساوتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو چار میچز کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے دیتے سیریز ایک ،ایک سے برابر کردی ،آسٹریلیا کی جانب سے 101رنز کا ہدف ساﺅتھ افریقہ نے چا ر وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کھیل کے چوتھے روز کا آغاز آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180رنز سے دوبارہ شروع کی تو ان کی چھٹی وکٹ186پر گر گئی جب مچل مارش45رنز بنانے کے بعد ربدا کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ،202کے مجموعے پرکیومز5رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔کینگروز کی دوسری اننگ کا خاتمہ 239رنز پر ہوا اور ساﺅتھ افریقہ کوجیت کے لئے 101رنز کا ہدف دیا۔
ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے کگیسو ربدا نے میچ وننگ کارکردگی دکھاتے ہوئے 54رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کی ،جبکہ مہاراج اور نگیدی نے 2,2وکٹیں حاصل کی۔
ساﺅتھ افریقہ نے مقررہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے لائن نے دو جبکہ کیومز اور ہیزوڈ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
کگیسو ربدا کو پلئیر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
چار میچز کی سیریز کااگلا میچ 22مارچ کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -