ایتھوپیا میں فوج کی اتفاقیہ فائرنگ ،19افرادہلاک،12زخمی 

ایتھوپیا میں فوج کی اتفاقیہ فائرنگ ،19افرادہلاک،12زخمی 
ایتھوپیا میں فوج کی اتفاقیہ فائرنگ ،19افرادہلاک،12زخمی 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ادیس ابابا(آئی این پی)ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں فوجیوں کی طرف سے اتفاقیہ فائرنگ کے نتیجے میں 19افرادہلاک اور12زخمی ہوگئے ۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجیوں نے کینیا کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع موائل کے قصبے کے قریب غلطی سے یہ سمجھ کر شہریوں پرفائرنگ کردی کہ وہ کالعدم تنظیم کے ارکان ہیں اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں،تاہم فائرنگ کی زد میں آکر 19افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔دوسری جانب فائرنگ کے واقعے میں ملوث 5 فوجیوں کو جیل بھیج دیاگیاہے۔

مزید : بین الاقوامی