شادی کے صرف 6 دن بعد ہی شوہر نے اپنی دلہن کی شادی ایک اور شخص سے کروادی، ایسی خبر آگئی کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے

شادی کے صرف 6 دن بعد ہی شوہر نے اپنی دلہن کی شادی ایک اور شخص سے کروادی، ایسی ...
شادی کے صرف 6 دن بعد ہی شوہر نے اپنی دلہن کی شادی ایک اور شخص سے کروادی، ایسی خبر آگئی کہ سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے سندر گڑھ ڈسٹرکٹ کے ایک گاؤں میں ہفتے کے روز عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس کی مثال پہلے کسی نے دیکھی نا سنی تھی۔ پمارا گاؤں کے ایک نوجوان کی چند دن قبل شادی ہوئی تھی لیکن ہفتے کے روز اس نے اپنی خوشی سے اپنی نئی نویلی دلہن کی شادی ایک اور نوجوان سے کروا دی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 28 سالہ باسودیب کی شادی اس کے والدین کی رضامندی سے ایک 24 سالہ لڑکی سے ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے لڑکی کی رضامندی نہیں تھی، البتہ باسودیب کو اس بات کا علم نہیں تھا۔ اس کے سامنے یہ معاملہ اس وقت آیا جب اس کی دلہن کے قریبی عزیز تین نوجوان اس کے گھر آئے۔ باسو دیب نے ان کا خوشی کے ساتھ استقبال کیا اور خاطر تواضع کے بعد انہیں گاؤں کی سیر کروانے لے گیا۔ جب یہ سیر کے لئے نکلنے لگے تو ایک نوجوان نے گھر پر ہی ٹھہرنے کا فیصلہ کیا اور باقی دو باسو دیب کے ساتھ کھیتوں کی جانب نکل گئے۔ دراصل گھر میں ٹھہرنے والا نوجوان باسو دیب کی دلہن کا صرف کزن ہی نہیں بلکہ محبوب بھی تھا اور اس نے اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے ہی یہ سارا منصوبہ ترتیب دیا تھا۔ 
اتفاق ایسا ہوا کہ جب یہ جوڑا تنہائی پا کر اپنے دکھ درد بانٹنے میں مصروف تھا تو کسی نے انہیں دیکھ لیا اور پھر غصے سے بپھرے لوگوں نے دلہن کے کزن کو پکڑ کر اس کی پٹائی شروع کر دی۔ محبوب پر تشدد ہوتے دیکھ کر دلہن بے قرار ہو گئی اور بے اختیار چلا اٹھی کہ اسے مت مارا جائے کیونکہ وہ اس سے شدید محبت کرتی ہے۔ 
جب باسودیب کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے سب کو منع کر دیا کہ کوئی اس نوجوان کو نہ مارے۔ پھر اس نے اپنی دلہن سے بات کو تو اس کا کہنا تھا کہ وہ شادی پر تیار نہیں تھی لیکن گھر والوں نے زبردستی اس کی شادی کر دی جس پر خاموش رہنے کے سوا اس کے پاس کوئی چارہ نا تھا۔ یہ صورتحال دیکھ کر باسو دیب نے فیصلہ کیا کہ وہ دو پیار کرنے والوں کے راستے کی دیوار نہیں بنے گا اور اپنی دلہن کو طلاق دے کر اس کے کزن کے ساتھ شادی کروانے کا اعلان کر دیا۔ اس نے شادی کے لئے لڑکی کے گھر والوں کو بھی خود راضی کیا اور اپنے گاؤں میں ہی یہ شادی کروائی۔ اس انوکھی شادی میں سارے گاؤں نے شرکت کی اور اس موقع پر باسو دیب کے جذبے کو ہر کسی نے خوب سراہا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -