آدمی ہسپتال میں گائناکالوجسٹ بن کر ڈھیروں حاملہ خواتین کا معائنہ کرتا رہا، لیکن دراصل یہ کون تھا؟ ڈاکٹر نہیں بلکہ۔۔۔ حقیقت سامنے آئی تو کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔
ماسکو(نیوز ڈیسک) دنیا نے ایک سے بڑھ کر ایک شعبدہ باز دیکھا ہو گا لیکن روس کے اس مکار شعبدہ باز جیسی مثال کہاں ملے گی جس نے ایک پلمبر ہوتے ہوئے گائناکالوجسٹ کا روپ دھار لیا اور ایک بڑے ہسپتال میں حاملہ خواتین کا معائنہ کرتا رہا۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق 31 سالہ اینٹن یارن سند یافتہ پلمبر ہے اور وہ پروورالسک شہر کے ایک ہسپتال میں نوکری کی تلاش میں گیا تھا لیکن وہاں جا کر اس کے ذہن پر نجانے کیا شیطان سوار ہوا کہ گائناکالوجسٹ کا روپ دھار لیا۔ اس نے ڈاکٹروں کا مخوص گاؤن پہنا اور گائناکالوجی وار ڈ کے مختلف کمروں میں جا کر حاملہ خواتین کا معائنہ کرتا رہا۔ جب اس حیران کن واقعے کی تحقیق ہوئی تو پتا چلا کہ اینٹن پلمبر ہونے کے ساتھ ایک میڈیکل رضا کار بھی تھا جبکہ اسی ہسپتال میں بطور مریض داخل رہ چکا تھا۔ اس کے پاس کچھ طبی معلومات تو موجود تھی ہیں، ہسپتال میں داخل رہنے کی وجہ سے وہ کچھ ڈاکٹروں کے نام بھی جان گیا تھا اور بس اسی بات کو استعمال کرتے ہوئے اس نے اپنی شیطانی خواہش پوری کرنے کے لئے گائنالوجسٹ کا روپ دھار لیا۔
وارڈ میں تعینات عملے کا کہنا تھا کہ اس شخص نے نہایت اعتماد کے ساتھ ان سے بات کی اور ہسپتال کے کئی ڈاکٹروں کاذکر کیا جس پر وہ سمجھے کہ یہ کوئی نیا ڈاکٹر یا وزٹنگ سرجن ہے اور یہی وجہ تھی کہ کسی نے بھی اسے روکنے ٹوکنے کی کوشش نہیں کی۔ شیطان صفت بہروپئے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔