لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش ،223 تارکین وطن گرفتار

لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش ،223 تارکین وطن گرفتار
لیبیا سے اٹلی جانے کی کوشش ،223 تارکین وطن گرفتار

  

طرابلس(این این آئی)لیبیا کے ساحلی محافظوں اور ایک بین الاقوای فلاحی ادارے نے سیکڑوں کی تعداد میں ان تارکین وطن کو پکڑ لیا ہے جنہیں سمگلر اپنی کشتیوں میں اٹلی کی طرف لے جا رہے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات لیبیا کے کوسٹ گارڈ کے ترجمان ایوب قاسم نے بتائی جن کا کہنا تھا کہ اس کشتی کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغرب میں زوایہ کے ساحل کے قریب روکا گیا۔دوسری کشتی کو طرابلس کے مشرق میں واقع قراہ بللی کے ساحل کے قریب سے واپس کر دیا گیا جس پر 112 افراد سوار تھے جبکہ تیسری کشتی کو جس پر 98 تارکین وطن سوار تھے تیونس کی سرحد کے قریب واقع ابو کماش کے ساحل کے قریب روک لیا گیا۔

بتایا گیا کہ ایک چوتھی کشتی جس پر100 سے زائد افراد سوار تھے اس امدادی بحری جہاز کے قریب پہنچ گئی جو طرابلس کے مغرب میں واقع ساحل سے 21 میل دوران تارکین وطن کو اٹلی لے جا رہا تھا،ان افراد کو ڈوبنے سے بچایا گیا تھا جبکہ ان میں نصف سے زائد کا تعلق نائیجیریا جبکہ باقی کا زیریں صحارا کے افریقی ملکوں سے تھا۔

مزید : بین الاقوامی