نتائج توقعات کے برعکس آئے ،کئی دوستوں نے یقین دہانی کے باوجودووٹ نہیں دیا:مصدق ملک

نتائج توقعات کے برعکس آئے ،کئی دوستوں نے یقین دہانی کے باوجودووٹ نہیں ...
نتائج توقعات کے برعکس آئے ،کئی دوستوں نے یقین دہانی کے باوجودووٹ نہیں دیا:مصدق ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آج کے نتائج توقعات کے برعکس آئے کئی دوستوں نے یقین دہانی کے باوجودووٹ نہیں دیا۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرو ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جب ایوان میں گئے53 ووٹرزنے یقین دہانی کرائی تھی24گھنٹے میں کیاہواپتانہیں؟ انہوں نے مہرکہاں لگائی؟ہوسکتا ہے ا نہیں کوئی ہدایت آئی ہو۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس معلومات نہیں جے یوآئی نے و وٹ نہیں دیا، بلوچستان اسمبلی اورسینیٹ الیکشن میں کافی چیزیں مشترک ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ اربوں روپے کا کھیل کھیلنے والے عوام کونہیں خریدسکتے،ایک دوسرے کو چورکہنے والے ا کٹھے ہوگئے۔ترجمان وزیر اعظم نے کہا کہ (ن) لیگ کے جلسوں میں بڑی تعدادمیں لوگ شرکت کررہے ہیں آج جوکچھ ہوا اس کاخمیازہ ان جماعتوں کوبھگتناہوگا،یہ لوگ اپناسیاسی کتبہ لکھ رہے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد