معاملہ ایسا ہوگیا جو زرداری پر بھاری وہ سب پر بھاری : مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کے بارے میں کہاجاتاہے ایک زرداری سب پے بھاری لیکن معاملہ ایسا ہوگیا جو زرداری پر بھاری وہ سب پر بھاری،آج جمہوریت کی تشریح جوآئی اس سے عوام کاانتخابات اورجمہوریت پراعتماد ختم ہوجائیگا۔
نجی چینل ”جیو نیوز “کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ“میں گفتگوکرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے وعدے پر پورا اترے ہیں آج بھی انتہائی دباو کے باوجود اتحادی کا ساتھ دینے کا حق نبھایا۔ان کا کہنا تھا کہ آج جو ہوا اسے جمہوریت کی شکست سمجھتاہوں ، ہم بھی حیرت میں ہیں کہ اتنا فرق کیسے آگیا؟ماضی میں ایوان بالا کا معیار قائم کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے بلوچستان جاکر اتفاق کی حقیقت سب جانتے ہیں،دونوں قوتیں کھینچ تان کر اسٹیج پر لائی گئیں خود نہیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمانی سیاست کاحصہ ہیں اور رہنا چاہتے ہیں،نوازشریف کودیوارسے کیسے لگاناہے،سر دست تو یہی اہداف ہیں۔مولانافضل الرحمان کہتے ہیں کہ رضاربانی کے نا م کی تجویزسیاسی پارلیمانی لحاظ سے باوقارتھی جسے مسترد کیا گیا۔